خود سے شادی؟ اداکارہ ایما واٹسن نے خود کو ہی اپنا پارٹنر بنالیا

Spread the love

لاس اینجلس : ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن نے کہا ہے کہ وہ سنگل نہیں ہیں بلکہ انہوں نے خود کو اپنا پارٹنر بنالیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں 30 ویں سالگرہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایما واٹسن نے کہا کہ وہ اپنی سالگرہ کے حوالے سے بہت زیادہ دباﺅ میں ہیں۔ ’ اگر آپ نے گھر نہ بسایا ہو، اگر آپ کا شوہر نہ ہو، اگر آپ کے بچے نہ ہوں اور آپ 30 سال کے ہورہے ہوں اور آپ اپنے کیریئر میں محفوظ جگہ پر نہ ہوں یا پھر آپ ابھی بھی چیزوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہوں تو پھر آپ یقیناً اینگزائٹی کا شکار ہو جائیں گے۔‘

ضرور پڑھیں   بالی ووڈ خانز کیلئے خطرے کی گھنٹیاں فواد خان نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

ایک لمبے عرصے سے کوئی جیون ساتھی منتخب نہ کرنے کے معاملے پر اداکارہ ایما واٹسن کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہیں گی کہ وہ سنگل ہیں اور خوش ہیں بلکہ وہ یہ کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنی ذات کو ہی اپنا پارٹنر بنالیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ ایما واٹسن نے مشہور زمانہ دیو مالائی کہانیوں پرمشتمل فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ میں ہرموئنی گرینجر کا کردار نبھا کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی۔ رواں سال وہ ’ لٹل ویمن‘ فلم کے ساتھ انڈسٹری میں واپسی کر رہی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے بیوٹی اینڈ دی بیسٹ فلم میں کام کیا تھا جس نے باکس آفس پر خوب کمائی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں