برطانیہ میں کنٹینر سے39 لاشیں برآمد، مرنے والے کون لوگ ہیں؟پولیس نے ابتدائی تفصیلات جاری کردیں

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی کاؤنٹی اسیکس میں کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹرن ایوینیو کے واٹر گلیڈ پارک کے پاس کنٹینر سے ملنے والی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولنسز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ڈرائیور کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اسی نے ان افراد کو قتل کیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہم لاشوں کی شناخت اور ان کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ ایک طویل مرحلہ ہو سکتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس گاڑی سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں وہ بلغاریہ سے تعلق رکھتی ہےجو 19 اکتوبر کو ہولی لینڈ میں داخل ہوئی تھی۔

ضرور پڑھیں   برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کے آباؤ اجداد مسلمان نکلے

اپنا تبصرہ بھیجیں