جو تنوشری کےساتھ ہوا وہ میرے ساتھ روز ہوتاہے‘بھارتی اداکارہ سپنا پبی کا انکشاف

Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سپنا پبی نے تنوشری دتہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جو تنوشری کے ساتھ ہوا وہ میرے ساتھ روز ہوتاہے۔سپنا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’ یہ اس معاملے سے متعلق میری آواز اور رائے ہے جسے میں بہت زیادہ محسوس کرتی ہوں ، میں نے اسے ایڈٹ کرنے کی بہت کوشش کی کہ یہ بہت اچھی لکھی جائے اور ڈپلومیٹک ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ میں وہ الفاظ لکھ رہی ہوں جو میں دل سے محسوس کرتی ہوں ، میں تنوشری کی باتوں پر یقین رکھتی ہوں لیکن اہم بات یہ ہے جسے ہم بھول رہے ہیں کہ جب یہ سب ہورہا تھا تو باقی تمام خواتین کہاں تھیں ‘۔ایک حادثہ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ ایک اداکارہ کے طور پر جو تنوشری کے ساتھ ہوا میں تقریباً روزانہ ایسے حالات کا سامنا کرتی ہوں ،۔ انہوں نے لکھا کہ میری آواز کو دبا دیا جاتا ہے ،

ضرور پڑھیں   ملالہ یوسفزئی بے باک اداکارہ متھیرا کے نشانے پر آگئیں مگر کیوں؟ وجہ ایسی کہ آپ بھی حمایت پر مجبور ہوجائیں گے

میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر غلط رخ دیا جاتا ہے۔سپبنا پابی نے لکھا کہ میرے پاس بعض قابل خواتین کیساتھ کام کرنے کا موقع تھا لیکن افسوس کیساتھ میں ان خواتین سے کچھ مواقع پر مایوس ہوئی جو ایسے سانحات کے موقع پر غائب ہوجاتی ہیں اور شاید ہی ایسے واقعات سے متعلق آواز اٹھاتی ہیں۔

سپنا نے بتایا کہ انہیں ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران ایک غیر مہذب لباس پہننے اور ڈانس اسٹائل کیلئے مجبور کیا گیا اور انہوں نے یہ بات اپنی اسٹائلسٹ کو بتائی تھی تاہم ان کی ساتھی نے بھی انہیں دھوکہ دے دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں