وقت اور پیسے کاضیاع،فحاشی عام ہوگئی، پاکستان میں معروف سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ کو بند کرنے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

Spread the love

لاہور:وقت اور پیسے کاضیاع،فحاشی عام ہوگئی، پاکستان میں معروف سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ کو بند کرنے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کی بندش کے لیے دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہکر رہی ہے۔ ٹک ٹاک سے وقت اور پیسے کاضیاع ہوتا ہے اور فحاشی عام ہو رہی ہے۔ ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر بھی پروان چڑھ رہا ہے۔عدالت مرکزی کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اورپی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔

ضرور پڑھیں   سوشل میڈیا صارفین کیلئے زبردست خوشخبری۔۔ گوگل نے نئی ایپ متعارف کرا دی

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت پیمرا کو ٹک ٹاک ویڈیو نشر کرنے سے روکے اور کیس کے حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں