مینار پاکستان پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان پر لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر ملزم ریمبو کی ضمانت منظور کر لی ہے۔عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بلیک میلنگ کیس کے مرکزی کردار ریمبو نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عامر سہیل عرف ریمبو نے مؤقف اختیار کیا کہ بلیک میلنگ کا الزام غلط ہے، خاتون نے جھوٹے الزامات عائد کیے، لہٰذا استدعا ہے کہ عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔ ۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ سیشن عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ملزم ریمبو نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی میں اہم کردار ادا کیا ۔پولیس نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی سفارش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں