زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Spread the love

کراچی: زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت ایک بار پھر 15 ار ب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سرکاری ذخائر 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور نجی بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 36 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں