’کیا اس نے سہاگ رات منائی‘ اداکارہ آئزہ خان کے ڈرامے پر سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

Spread the love

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں حدودوقیود کا بہت دھیان رکھا جاتا ہے کہ یہ ہماری معاشرتی اقدار کا تقاضا ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ایک ایسا سین دکھا دیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اس ڈرامے میں اداکارہ آئزہ خان ’مہوش‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور جو گزشتہ قسط میں اپنے باس کے ساتھ ایک روزہ ٹرپ پر جاتی ہے اور دونوں ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں ٹھہرتے ہیں۔ اس سین میں ریشم کا باریک گلابی گاﺅن پہن رکھا ہوتا ہے جو خواتین کے سونے کا لباس ہے۔

ضرور پڑھیں   ٹی وی پر نادیہ خان اور میرا کی لڑائی ہو گئی

انٹرنیٹ صارفین اس سین کو مہوش اور اس کے باس شہوار کے جنسی تعلق قائم کرنے سے تعبیر کر رہے ہیں۔ سارہ نامی لڑکی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس سین کے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”آئزہ نے آفیشلی اپنے شوہر کے ساتھ بے وفائی کر ڈالی۔ اس سین میں صاف نظر آ رہا ہے۔“علیزا نامی لڑکی نے لکھا کہ ”کیا مہوش شہوار کے ساتھ ایک ہی کمرے میں ٹھہری اور وہ بھی ’نائٹی‘ پہن کر؟“ثناءمعروف نے کہا کہ ”وہ کون سی لڑکی ہے جو ایک دن کے ٹرپ میں ’نائٹی‘ ساتھ لے کر جاتی ہے؟ اس نے یقینا اپنے شوہر کے ساتھ بے وفائی کی ہے۔“ اس سین کی وجہ سے کئی لوگ پیمرا سے اس ڈرامے کو بین کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں