پب جی نے صارفین پر بڑی پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا

Spread the love

دبئی(ویب ڈیسک) سمارٹ فونز اور کمپیوٹرز پر کھیلی جانے والی مقبول ترین ویڈیو گیم ’ پب جی ‘ نے کھیل کے دوران چیٹینگ کرنے والوں پر 10 سال کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پب جی موبائل کی انتظامیہ نے گیمنگ کے دوران چیٹینگ اور فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لئے یہ سخت قدم اٹھایا ہے۔پی جی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو بھی کھلاڑی گیم کے مختص کئے گئے قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اس پر دس سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اگر کھلاڑی کسی غیرمجاز تیسری پارٹی کے ایپلیکیشنز کی مدد سے گیم کو ہیک کرنے کا مرتکب پایا گیا اس پر بھی پابندی کا اطلاق ہو گا۔پب جی انتظامیہ نے گیمرز کا ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گیم کے دوران انہیں دوسری ٹیم کی طرف سے چیٹینگ کا شبہ ہو تو فوراً ان کی آئی ڈیز نوٹ کر کے رپورٹ درج کرائیں۔پب جی موبائل اس مسئلے کو ماہانہ کی بنیاد پر دیکھ رہی ہے تاکہ اس گیم کو دھوکہ دہی سے بالکل شفاف بنایا جا سکے اور گیمرز ایک مساوی ماحول میں کھیل سکیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پب جی انتظامیہ کی جانب سے ستمبر کے ماہ کے دوران 3500 سے زائد گیمرز پر 10 سال کی پابندی کا اطلاق کر چکا ہے۔

ضرور پڑھیں   واٹس ایپ سے ڈیلیٹ کئے جانے والے میسجز کو دوبارہ حاصل کرنے کا حیران کن طریقہ

اپنا تبصرہ بھیجیں