الیکشن کے فوراً بعد اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا، نوازشریف

Spread the love

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں اس حوالے سے شہباز شریف کو خط میں سب کچھ لکھ کر بھیج دیا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا۔

ضرور پڑھیں   افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے پاکستان میں حملے ہورہے ہیں، آرمی چیف

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی وجہ سے آج اس جگہ ہر موجود ہوں، ووٹ کو عزت دو پر پہلے بھی ڈٹا تھا اب بھی ڈٹا ہوا ہوں، پاکستانیوں کے حقوق کے لیے ہمیں ووٹ کو عزت دینا ہوگی اور دنیا میں عزت کمانے کے لیے ووٹ کو عزت دینا ہوگی، جو قومیں ترقی کرتی ہیں وہ اصولوں سے نہیں ہٹتیں، اللہ کے فضل سے ہمارا سر کوئی نہیں جھکا سکتا، ان ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں