سائنسدانوں نے مردانہ طاقت میں اضافے کا سب سے مزیدار نسخہ مردوں کو بتادیا

Spread the love

ایتھنز: خشک میوہ جات کے بے شمار طبی فوائد ہمیں معلوم ہیں اور اب یونانی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں مردوں کے لیے ان کا ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر مرد انہیں اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔ ویب سائٹ oliveoiltimes.com کے مطابق یونیورسٹی آف ایتھنز کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 18سے 35سال کی عمر کے 83مردوں پر تجربات کیے۔ انہوں نے ان مردوں کی جنسی صحت کے ٹیسٹ کے اور پھر ان کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو معمول کی خوراک جاری رکھنے کو کہا اور دوسرے گروپ کو معمول کی خوراک کے ساتھ روزانہ 2مٹھی خشک میوہ جات کھانے کی ہدایت کی۔

ضرور پڑھیں   سردرد کی گولی کھانے کا خطرناک نقصان تازہ تحقیق میں سامنے آگیا

دوسرے گروپ کے لوگ معمول کی خوراک کے ساتھ 60گرام بادام، اخروٹ اور ہیزل نٹ کھاتے رہے۔ 14ہفتے بعد دونوں گروپوں کی جنسی صحت کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے جن میں معلوم ہوا کہ خشک میوہ جات کھانے والے گروپ کے مردوں کی جنسی قوت دوسرے گروپ کے مردوں سے کئی گنا بڑھ گئی تھی۔ سائنسدانوں نے نتائج میں بتایا ہے کہ خشک میوہ جات سے نظام دوران خون بہتر ہوتا ہے جو کہ مردوں کی جنسی صحت کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ خشک میوہ جات کھانے سے ان مردوں کو دیگر کئی طبی فوائد بھی حاصل ہوئے اور ان کے دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی دوسروں کی نسبت کہیں کم ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں