دس سال قبل واقعے پر پاکستان کو تنہا نہیں کیا جا سکتا، مائیکل ہولڈنگ

Spread the love

کراچی(این این آئی)سابق لیجنڈ ویسٹ انڈین فاسٹ بالر اور کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ جونجی دورے پر پاکستان میں ہیں۔انہوں نے گزشتہ شب سابق قومی آل رائونڈر اور کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پاکستان کو صرف اس وجہ سے کھیل کی دنیا میں تنہا نہیں کیا جا سکتا کہ دس سال قبل کوئی منفی واقعہ رونما ہوا تھا۔

انہوں نے کہاکہ حفاظت کے حوالے سے تدابیر اختیار کرنا بہتر ہوتا ہے جو ظاہر ہے کہ ہر ملک کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔اور پاکستان بھی اس اعتبار سے مختلف نہیں۔ مائیکل ہولڈنگ نے کہاکہ اگر انہیں کسی بھی قسم کا کوئی خوف یا خطرہ ہوتا تو وہ کبھی پاکستان نہ آتے تاہم انہیں یہاں کوئی مشکل درپیش نہیں جبکہ حوصلہ افزا خبر یہ ہے کہ سری لنکن ٹیم انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئی ہوئی ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں مائیکل ہولڈنگ کی دعوت کیلئے اپنے گھر آمد کو ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جہاں سابق کرکٹر سعید انور سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

ضرور پڑھیں   عالمی شہرت یافتہ فٹبالر پاکستان پہنچ گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں