35

ممکنہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاکستان نے اپنے فوجی دستے افغان سرحد سے کہاں منتقل کردئیے؟امریکی ریڈیو کا اہم انکشاف

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ بھارت سے جاری کشیدگی کی وجہ سے پاکستان نے اپنی فوج کے کچھ دستے افغان سرحد سے منتقل کر کے بھارت کے ساتھ کنٹرول لائن پر تعینات کردیئے ہیں۔امریکی ریڈیو نے دعوی کیا ہے کہ پاک فوج کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ریڈیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھتی ہے تو پاکستان کو اپنے فوجی دستے، پاک افغان سرحد سے نکالنا پڑتے ہیں۔یاد رہے کہ مسئلہ کشمیر کو لیکر دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں.

ضرور پڑھیں   پاکستان دوحہ میں امریکا طالبان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا، ترجمان دفترخارجہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں