81

مسئلہ کشمیر، عمران خان مسلسل متحرک ، اب کی بار ایسا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا کہ بھارت کو مرچیں لگ جائینگی

Spread the love

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں یورپی پارلیمنٹ کے کشمیر کاز کے متحرک ارکان ، کشمیر کی صورت حال پر عالمی ماہرین اور سفراء کو مدعو کیا جائے گا اور ان سے مسئلہ کشمیر کے لئے قانونی تجاویز مانگی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلے اسلام آباد یا آزاد کشمیر میں مسئلہ کشمیر پرانٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے ۔ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان میں موجودہ سفارتکاروں ، برطانوی یا یورپی پارلیمنٹ کے کشمیر کاز سے متعلق متحرک ارکان سمیت قانونی ماہرین کو مدعو کیا جائے گا اور ان کے سامنے کشمیر کی صورت حال رکھی جائیں گی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے قانونی تجاویز مانگی جائیںگی ۔

ضرور پڑھیں   شہبازشریف سے چوہدری نثار کی ایک اور ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں