65

انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا،جنرل قمر جاوید باجوہ‎

Spread the love

اسلام آباد : انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا، یہ بات آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے لاہورکور ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر کہی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو بارڈرکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دنیا کیلئے پیغام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں پر فخر ہے جو قوم کے اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں، ہم پرعزم رہیں گے۔

ضرور پڑھیں   وادی نیلم میں تباہی،سیلابی ریلہ،23افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں