63

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

Spread the love

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور اب پیٹرول کی نئی قیمت 113.24 روپے فی لیٹر ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 103.84 روپے سے کم کر کے 99.57 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 63 پیسے کم ہو کر 91.89 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا۔

ضرور پڑھیں   وزیراعظم کے دورہ امریکا کا امکان، ٹرمپ سے ملاقات متوقع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں