85

دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کیلئے سرکاری منرل واٹر تیاr

Spread the love

اسلام آباد(: سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری منرل واٹر تیار کرلیا ہے۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے“سیف ڈرنکنگ واٹر”کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری منرل واٹر تیار کرلیا ہے۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے“سیف ڈرنکنگ واٹر”کے نام سے منرل واٹرکی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار کرلی ہیں۔سرکاری منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ ہاؤس میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی معیار کا سستا منرل واٹر متعارف کرایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری منرل واٹر پر صرف ایک روپے فی لیٹر خرچہ آئے گا،مستقبل میں تمام سرکاری اداروں میں سرکاری منرل واٹر کا استعمال متعارف کرایا جائے گا۔

ضرور پڑھیں   نیوزی لینڈ کی حکومت اور وزیراعظم کے جذبہ کی قدر کرتے ہیں، شہباز شریف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں