imran khan 102

دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی، وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری موت سے نہیں ڈرتے، مودی کے فاشسٹ ہتھکنڈے ناکام ہوں گے اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی حکومت یاد رکھے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دی جا سکتی جب کہ طاقت سے صرف افواج اور دہشت گردوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔

ضرور پڑھیں   پاکستان کی مدد کے بغیر القاعدہ کو شکست نہیں ہوسکتی تھی، ترجمان پاک فوج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں