52

آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Spread the love

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور خطے میں امن وامان کی صورتحال سمیت ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور بلااشتعال فائرنگ پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر کو کشمیر کاز اور اس کےعوام کی بھر پورحمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ضرور پڑھیں   آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز آج ہی جاری کیے جائیں، شہباز شریف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں