89

ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

Spread the love

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی کے جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے دورافتادہ جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں دہشت گروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جنگلوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن میں سے 2 کی شناخت جاوید ملانہ اور عبدالرحمان استرانہ کے نام سے ہو گئی ہے جب کہ دو دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں پر پولیس موبائل اور فورسز پر حملوں کے 8 مقدمات درج تھے، جب کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں، پولیس وائر لیس سیٹ، دستی بم اور خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والے اجزاء برآمد ہوئے ہیں۔

ضرور پڑھیں   جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن بھارت راہ فرار اختیار کررہا ہے، پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں