132

میا خلیفہ نے فحش فلموں سے کتنے پیسے کمائے؟اپنے ماضی کے بارے میں سب کچھ بتا دیا

Spread the love

نیو یارک (ویب ڈیسک )سابق فحش فلموں کی اداکارہ میاخلیفہ نے پہلی مرتبہ اپنے ماضی سے پردہ اٹھاتے ہوئے اور فلمیں بنانے والے ہدایت کاروں پر الزام عائد کیاہے کہ وہ نوجوان لڑکیوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور ان کا استحصال کرتے ہیں، میں نے فحش فلموں سے صرف 12 ہزار ڈالر کمائے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ملا ۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ لبنانی نڑاد میا خلیفہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پورن فلمیں بنانے والی کارپوریشن ضرورت مند لڑکیوں کو قانونی داو پیچ کے ذریعے اپنے جال میں پھنسا لیتی ہیں۔میا نے 2014 اور 2015 میں تین ماہ کے لیے پورن فلموں میں کام کیا اور اب بھی ان کا شمار انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پورن سٹارز میں ہوتا ہے۔

ضرور پڑھیں   کیا احد رضا میر اور سجل علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ؟

تاہم ان کے مطابق اس دوران انھوں نے تقریباً 12000 ڈالر کمائے۔ا±س وقت سے لے کر اب تک مجھے ایک کوڑی نہیں ملی۔حالیہ انٹرویو میں لبنانی نڑاد فنکار نے اپنی پورن انڈسٹری چھوڑنے کے بعد کی جدوجہد پر بات کی ہے۔ میا نے انکشاف کیا کہ جب انھوں نے سیکس ورک چھوڑ کر کھیلوں کی کمنٹری سے منسلک ہونا چاہا تو کئی کمپنیوں نے ان کے ماضی کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔یہ بھی ڈر تھا کہ مجھے کبھی اپنے منگیتر جیسا کوئی آدمی بھی نہیں ملے گا۔ رواں برس میا نے سویڈن کے شیف اور انسٹاگرام سٹار رابرٹ سینڈبرگ سے منگنی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں