84

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت نے آر ایس ایس کو دنیا کےسامنے بےنقاب کردیا، وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ذریعے جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمریوں کا قتل عام نازی پارٹی کی نظریات سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریہ کے مطابق ہورہا ہے جو دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے اور اس کا مقصد نسل کشی کے ذریعے کشمیر کا جغرافیہ تبدیلی یعنی مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، یہاں سوال یہ ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں وہ سب ہوتا دیکھے گی جو ہٹلر نے میونخ میں کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈر ہے آر ایس ایس، نازی پارٹی کا نظریہ کشمیر میں رکنے والا نہیں اور یہ رکنے کے بجائے ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کی علیحدگی کی وجہ بنے گا اور آخرکار اسے پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ضرور پڑھیں   پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں