41

کراچی میں شدید بارش کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال

Spread the love

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ رات سے ہونے والی شدید بارش کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز سے جاری موسلا دھار بارش نے شہر قائد میں نظام زندگی درہم برہم کردیا جب کہ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور شہر کا برا حال ہے، کئی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئی ہیں اور نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 روزہ بارش کے دوران مختلف حادثات میں خاتون سمیت 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

ضرور پڑھیں   جائیداد ایمنسٹی اسکیم؛ لوگوں نے 127 ارب کا کالا دھن سفید کرالیا

نشیبی آبادیاں زیر آب؛
اورنگی ٹاؤن کے بیشتر علاقے زیر آب آنے کے باعث سیلابی صورتحال کا سامناہے جب کہ شہریوں نے پاک فوج سے مدد کا مطالبہ کیا ہے، منظور کالونی میں بھی نالا اوور فلو ہونے کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ گجر نالے کا پانی ایف سی ایریا کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

کراچی کے علاقے صدر زیب النسااسٹریٹ کی مارکیٹوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے اور الیکٹرانک مارکیٹ بھی زیرآب آگئی ہے جب کہ سڑکوں سے ریسکیو ٹیمیں غائب ہیں۔ بارشوں کے نتیجے میں شہرکی بیشتر مصروف شاہراہیں زیر آب آچکی ہیں جب کہ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی مدد کے لیے میدان میں آگئے اور لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں۔

ضرور پڑھیں   بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی، سیاسی قیادت کا بھی بھارت کو منہ توڑ جواب بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی، سیاسی قیادت کا بھی بھارت کو منہ توڑ جواب

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 150.6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جب کہ پہلوان گوٹھ 111، مسرور بیس 110، بیس فیصل 121، گلشن حدید 149، نارتھ کراچی 78 اور صدر میں 86 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں