56

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش؛ 4 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Spread the love

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ 4 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں ڈیفنس، محمودآباد، پی ای سی ایچ ایس، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، بہادرآباد، ایئرپورٹ، شاہ فیصل کالونی سمیت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

کرنٹ سے چار افراد ہلاک
بارش کے باعث منگھوپیر کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 25 سالہ رئیس نواب کے نام سے ہوئی ہے۔رئیس نواب گھر میں پانی کی موٹر ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ضرور پڑھیں   مولانا سمیع الحق قتل کیس، ذاتی محافظ باقاعدہ طور پر گرفتار

سولجر بازار کے علاقے لال فلیٹ کے قریب پارکنگ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایک گائے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی تھی اور اس میں کرنٹ موجود تھا۔ 17 سالہ کیف نے مردہ گائے کو ہاتھ لگایا تو خود بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ محمد کیف تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں