24

عیدالاضحی پر ایسے پروگرام نشر نہ کئے جائیں ، پیمرا نےتما م ٹی وی چینلز کو اہم ہدایات جاری کردیں

Spread the love

اسلام آباد – پیمرا نے نجی ٹی وی چینلز سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر پہلے سے ریکارڈ کئے گئے یا براہ راست ایسے پروگرام نشر کرنے سے گریز کریں جو قوم اور کشمیری بھائیوں کے جذبات کو مجروح کریں۔نوٹیفکیشن میں تمام نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینل سے درخواست کی گئی ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے تناظر میں عید الاضحی کی تعطیلات میں ایسے تمام پروگرام نشر کرنے سے گریز کیا جائےجو قومی جذبات کو بھڑکانے اور کشمیری بھائیوں کی دلی تکلیف کا باعث بنیں۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو یوم آزادی کوبہادر کشمیریوں سے اتحاد یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا جبکہ بھارتی یوم آزادی 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔پیمرانے ٹی وی چینلز کو تجویز کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے لوگوزکو 15 اگست 2019ءکو بلیک اینڈ وائٹ کردیا جائے۔

ضرور پڑھیں   شوہر کا تین سال قبل انتقال ہو گیا لیکن بچی کی عمر صرف ایک سال، گھریلو ملازمہ عظمیٰ کو تشدد سے قتل کرنیوالی ماہ رخٰ کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں