گوجرانوالہ میں سفاکیت کی انتہا ہو گئی

گوجرانوالہ: گجرانوالہ میں 8 سالہ گھریلو ملازمہ مالکوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں سفاکیت کی انتہا ہو گئی، ملازمہ کو مالکان نے بےدردی سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی مصباح ایک گھر میں کام کرتی تھی،بچی کے جسسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔طلعت نامی شخص اور واقعہ کا ملزم بچی کو مردہ حالت میں پتوکی میں والدین کے دروازے پر پھینک کر فرار ہو گیا۔

مصباح کے والد کا کہنا ہے کہ جسم پر تشدد کے نشانات ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ ان کی بچی کو قتل کیا گیا ہے۔تھانہ صدر پھولنگر میں بچی کے والد کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں پھول نگر کی رہائشی 8سالہ ملازمہ کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں