63

”مریم نواز جیل میں تین مہینے کیا کیا کام کیا کرتی تھیں“حیران کن باتیں بتا دیں

Spread the love

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نوازشریف کی صاحبزادری مریم نواز نے کہاہے کہ میں تین مہینے جیل کاٹ کر آئی ہوں جہاں میں نے کپڑے ، برتن دھوئے اور ایک چارپائی پر گزارا کیاہے ، وہ کہتے ہیں نا کہ جیل بہترین ٹریننگ سکول ہوتے ہیں ۔ وائس آف امریکہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ جو خاتون عوامی نظروں میں ہوتی ہے یا لیڈنگ رول میں ہوتی ہے تو اس پر تنقید بھی سخت ہو تی ہے ،
میری پارٹی میل ڈومیننٹ ہے ، مجھے اپنی پارٹی میں خود کو منوانے کیلئے بہت محنت اور قربانیاں دینی پڑی ہیں ، مجھے ایک عام آدمی سے زیادہ محنت کرنا پڑی ہے ، مجھے جیل جانا پڑا ۔ ان کا کہناتھا کہ میں تین مہینے جیل کاٹ کر آئی ہوں ، وہاں میں نے برتن ، کپڑے بھی دھوئے ہیں اور چوہوں والا کھانا کھانے کے علاوہ ایک چارپائی پر گزارا بھی کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیکن مجھے اس چیز کا کوئی افسوس نہیں ہوہے کیونکہ کہتے ہیں کہ جیلیں بہترین ٹرینگ سکول ہوتے ہیں

ضرور پڑھیں   تمام تر مشکلات کے باوجود عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، مشیر اطلاعات

، میں اور زیادہ مضبوط ہو گئی ہوں ۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ اگر نوازشریف نے گورننس پر فوکس نہ کیا ہوتا تو اتنی بڑی سازش نہ کرنا پڑتی ، نوازشریف وہ پہلا آدمی ہے جسے اللہ نے تیسری مرتبہ وزیراعظم بنایا اور وہ چوتھی مرتبہ بھی بنیں گے ۔مریم نواز نے آئندہ کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ریلیز کا انعقاد اور اس سے خطاب کریں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ میں یہ صرف نوازشریف کی رہائی کیلئے نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی ، میڈیا پر لگنے والی پابندیوں کیلئے بھی لڑوں گی ، تاجربرادری اور غریب عوام کے گھر آنے والوں فاقوں کیلئے بھی لڑوں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں