68

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر حکومتی ردعمل آگیا، دبنگ اعلان

Spread the love

اسلام آباد :ترجمان پی ٹی آئی اور مشیر اطلاعات فردوش عاشق اعوان کا شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد رنگ دکھا رہا ہے، مالِ مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کو مبارک ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چوروں کے سو دنوں کے بعد شاہ کا ایک دن آ پہنچا ہے، لوٹے ہوئے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ انہونی پہلی بار ہونےجا رہی ہے کہ لوٹا ہوا مال واپس ہو رہا ہے، لٹیروں کی صفوں میں بوکھلاہٹ اور افراتفری پھیل چکی ہے۔

ضرور پڑھیں   دفترخارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرغیرملکی سفیروں کو بریفنگ

انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کے گھر اور اہل و عیال کے نام پر جائیدادوں کی ضبطگی قوم کے مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے۔وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ تمام مجرم ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر قوم سے کیا گیا عہدِ وفا نبھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں