43

کلبھوشن یادیوکیس فیصلہ کے بعد وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

Spread the love

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا اور اس کے ساتھ پاکستانی قوانین کےمطابق ہی سلوک ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی کمانڈر کلبھوشن کے خلاف عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا اور اس سے پاکستان کے قوانین کے مطابق برتاؤ کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں   ”میاں صاحب بہت افسردہ تھے، میں نے کہا کہ اللہ کی رضا یہی تھی تو انہوں نے کہا۔۔۔“

دوسری جانب دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت برائے انصاف نے آج کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنایا، اور عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو بری اور رہا کرنے کی بھارتی استدعا منظور نہیں کی۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہت کم وقت تھا لیکن پاکستان اس مقدمے میں گیا اور ایک ذمہ دار ملک کی طرح اپنی عالمی یقین دہانیوں سے شروع سے پیچھے نہیں ہٹا، پاکستان اب اس کیس پر قانون کے مطابق آگے بڑھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں