85

ایف بی آر نے مریم نواز پرکتنے لاکھ کا ٹیکس عائد کردیا ؟

Spread the love

لاہور: ایف بی آر نے مریم نواز ، نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کرکے نوٹسز جاری کردیئے۔

ایف بی آر نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کرکے انہیں نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مریم نواز پر مجموعی طور پر 12 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس عائد کیا۔ مریم نواز پر 6 لاکھ 57 ہزارروپے انکم سپورٹ لیوی اور 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا۔ ایف بی آر نے نصرت شہباز پر ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کر دیا۔ انہیں 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی جبکہ 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا گیا۔

ضرور پڑھیں   معاشی بحران سے نکلنے کیلیے وفاق اور صوبوں کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی، وزیراعظم

ایف بی آر نے مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس ادائیگی کے لئے 23 جولائی تک مہلت دی ہے اور مقررہ وقت پر ٹیکس ادا نہ کرنے پر ان کے اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں