54

آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

Spread the love

اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور وکلائے صفائی کے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آصف زرداری کو 29 جولائی کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ دوران سماعت عدالت نے آصف زرداری کی ان کے بچوں سے ملاقات کی استدعا بھی منظور کرلی۔

ضرور پڑھیں   ایم کیو ایم کو دفن کرنے کی بات کرنے والے آج کا جلسہ دیکھ لیں، متحدہ کا باغ جناح میں جلسہ

عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران آصٖ زرداری نے شہباز شریف پر برطانوی امدادی رقم میں کرپشن کے حوالے سے کہا کہ غیر ملکی امداد اسٹیٹ بینک میں آتی ہے، یہ براہ راست کسی کے پاس نہیں آسکتی، صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب آپ نے بھی ناصر بٹ کی خدمات لی ہیں یا نہیں،جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ایسا کام ہم نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں