73

اللہ ہمارے ساتھ تھا،آئن مورگن

Spread the love

ہلندن:ورلڈکپ 2019کا ٹائٹل جیتنے والی انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ ‘ورلڈکپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا’۔کرکٹ کے عالمی میلے کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ فاتح قرار پایا اور 3مرتبہ کی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر چوتھی کوشش پر پہلی مرتبہ ورلڈکپ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئن مورگن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا۔’ اپنی بات کو مزید جاری رکھتے ہوئے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ‘بالکل! میری عادل رشید سے بات ہوئی تو اس نے کہا تھا کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔’انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی خاص بات اس میں شامل مختلف ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے آئی سی سی قوانین تنقید کرنے کے بجائے کہا کہ میچ سے قبل تمام قوانین طے تھے، تاہم ضرور ہے کہ اس شکست کو نگلنا بہت مشکل ہے اور حقیقت ہے۔ورلڈکپ فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 241 رنز پر آل آٹ ہو گئی ۔ میچ ٹائی ہونے پر ورلڈ کپ کے قوانین کے تحت فائنل میچ کا فیصلہ سپر اوور پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ جب کسی بھی میچ کا فیصلہ سپر اوور تک گیا ہو۔حیرت انگیز طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا، تاہم اننگز کے دوران مجموعی طور پر نیوزی لینڈ سے زیادہ بانڈریز اسکور کرنے پر انگلینڈ کی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔

ضرور پڑھیں   بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں