59

ایران کا عالمی جوہری معاہدے کے تحت بند نیوکلیر ریکٹر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

Spread the love

تہران: ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ آراک ریکٹر کو بحال کرکے ہمیں جتنی ضرورت ہوگی اُتنی مقدار میں یورینیئم افزود کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے سرکاری ٹیلی وژن پر عوام سے اپنے خطاب میں عالمی قوتوں کے اعتراض کے باوجود یورینیئم افزودگی کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی قوتوں کو متنبہ کیا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے اور امریکی پابندیوں کو لگام نہ دی گئی تو ایران اپنے ’آراک ریکٹر‘ کو 7 جولائی کے بعد سے دوبارہ بحال کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایران یورینیئم افزودگی کا عمل 7 جولائی کے بعد سے دوبارہ شروع کرے گا اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران اپنی ضرورت کو پورا کرنے کیلیے درکار مقدار حاصل نہ کرلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں