جنید صفدر کی شادی پر مریم نواز کی خوبصورتی اور لباس کے چرچے

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات لاہور میں جاری ہیں۔ مریم نواز نے بیٹے کی شادی کے موقع پر سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں اور پوری طرح بیٹے کی شادی میں شریک ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے جنید صفدر کی شادی کی تقاریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے سراہا بھی جا رہا ہے۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ ایک تقریب میں شریک ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم اور دیگر خواتین مہندی کی پلیٹیں ہاتھوں میں اٹھائے چلتی جا رہی ہیں اور اس دوران مریم نواز شادی بیاہ میں گایا جانے والا روایتی گیت ’’میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں‘‘ گا رہی ہیں۔

۔مریم نواز بیٹے کی شادی پر توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہیں۔مریم نواز کی خوبصورتی اور لباس کے انتخاب کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی سامنے آنے والی تصاویر پر جہاں صارفین جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں مریم نواز کی بھی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ بیٹے جوان ہوتے ہیں اور شادی کرتے ہیں تو ماں ایک بار پھر جوان ہوجاتی ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ہر تقریب میں مریم نواز پہلے سے زیادہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں