81

ملک میں اگر کوئی سرٹیفائیڈ نااہل ہے تو وہ ہے نوازشریف، مراد سعید

Spread the love

اسلام آباد: وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا ہے کہ ملک میں اگر کوئی سرٹیفائیڈ نااہل ہے تو وہ نوازشریف ہے جس نے ریڈیو، ائیر پورٹ سمیت سارا پاکستان گر وی رکھ دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارتے ہیں، تھر سمیت 50 فیصد بچے سندھ میں غذائی قلت کا شکار ہوئے، سندھ میں بچے خوراک سے مر رہے ہیں کیا وہ کسی کے بچے نہیں اور تھر میں 104ارب پانی پر خرچ کرنے کا دعوی کیا گیا لیکن ملک کا پیسہ فالودے والے کے اکاؤنٹ میں جا رہا تھا، پیپلزپارٹی نے عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھینا، سپریم کورٹ نے بھی سندھ کو کرپٹ ترین صوبہ قرار دیا۔

مراد سعید نے کہا کہ سابق حکومت نے ریڈیو، ائیر پورٹ سمیت سارا پاکستان گر وی رکھ دیا، اس لیے ہمیں قرض لینا پڑا اور نوازشریف کا ایک دورہ عمران خان کے 6 دوروں سے مہنگا تھا، نواز شریف نے اپنے دور میں 110 کروڑ سے زائد بیرونی دورے کیے تھے اور صرف اپنے کاروبار کو بڑھانے کی بات کرتے رہے ہیں اور جب خان آیا تو اس نے بیرونی دوروں میں صرف ایک بات کی کہ میرے مزدور کا خیال رکھنا، یہ میرے دل کے بہت قریب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں