68

امریکا کے مزید جاسوس طیارے مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایران

Spread the love

تہران: ایرانی بحریہ کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید امریکی جاسوس طیارے اور ڈرون مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا یہ بات اچھی طرح جانتا بھی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سربراہ ایرانی بحریہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑنے پر ایران امریکا کے مزید جاسوس طیارے اور ڈرون مار گرائے گا۔ ایران دوبارہ بھی ایسا ردعمل دے سکتا ہے اور دشمن یہ بات جانتا ہے۔

ایران نے چار روز قبل آبنائے ہرمز میں امریکا کا بغیر پائلٹ والا ڈرون مار گرایا تھا جس کی مالیت 10 کروڑ ڈالر تھی، ایران کا کہنا تھا کہ ڈرون ایرانی سرحد میں داخل ہوا تھا تاہم امریکا نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈرون عالمی گزر گاہ پر محو پرواز تھا اور یہ کسی ملک کی سرحد نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں