74

مہوش حیات کا تازہ آئٹم نمبر دیکھ کر پاکستانیوں کے رنگ اُڑگئ

Spread the love

اداکارہ مہوش حیات کے آئٹم نمبر ’بلی‘ نے ہی پاکستانیوں کے چہرے لال کر دیئے تھے اور اب ان کے نئے آئٹم نمبر نے لوگوں کا ایسا رنگ اڑایا ہے کہ انہوں نے اداکارہ سے تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق مہوش حیات کا یہ آئٹم نمبر ’گینگسٹر گڑیا‘ ہے جو لالی ووڈ کی نئی فلم ’باجی‘ کے لیے فلمایا گیا ہے۔ اس فلم میں اداکارہ میرا، آمنہ الیاس اور عثمان خالد بٹ سمیت دیگرفنکار جلوہ گر ہو رہے ہیں۔مہوش حیات نے اس آئٹم نمبر میں جس طرح کے ملبوسات پہنے اور جس طرح رقص کیا اس پر ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے اور لوگ اسے فحاشی سے تعیبر کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس آئٹم نمبر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”یہ ہماری ثقافت نہیں ہے۔ مہوش حیات اس سے پہلے اچھا کام کر چکی ہے اور اس گانے کو بھی اچھے انداز میں کر سکتی تھی۔ اسے ایسے فحش طریقے سے کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔“ایک اور شخص نے کہا کہ ”شرم کی بات ہے کہ ہمارے فنکار ایسا فحش مواد بنا اور پھیلا رہے ہیں۔“ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ ”دکھ ہوتا ہے دیکھ کر، پیمرا کو ایسے مواد پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔“ایک انٹرنیٹ صارف کو تو یہ آئٹم نمبر دیکھ کر بہت ہی غصہ آیا، اس نے لکھا کہ ”کاش یہ گانا دیکھنے سے پہلے میں خود کو گولی مار لیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں