53

آرمی چیف سے چینی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات

Spread the love

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی زمینی فوج کے کمانڈر جنرل ہین ویگوؤ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی زمینی فوج کے کمانڈر نے پیر کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل سے ملاقات میں معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری تسلسل سے جاری کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے پاک چین اکنامک کوریڈور سیکیورٹی کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی کو پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
دورے پر آئے ہوئے جنرل نے پاکستان آرمی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں