30

مریم نواز فکر نہ کریں ابھی مزید گرفتاریاں رہتی ہیں، شوکت یوسفزئی

Spread the love

پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلاول کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے والد اور والدہ پر مقدمات نوازشریف نے بنائے جب کہ مریم نواز فکر نہ کریں ابھی مزید گرفتاریاں رہتی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، یہ کرپشن کا معاملہ ہے، آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی سندھ کارڈ استعمال نہ کرے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے والد اور والدہ پر مقدمات نوازشریف کے دور میں بنائے گئے تھے، ان دو لیڈروں کی وجہ سے آج ملک کو نقصان ہو رہا ہے لیکن اب بڑے مگرمچھ پکڑے جا رہے ہیں، ایک دوسرے کو چور کہنے والے جیل میں ملیں گے، عوام شکرانے کے نفل ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں