70

نوازشریف اور آصف زرداری کے پاس فرار کا کوئی رستہ نہیں، تحریک انصاف

Spread the love

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے لئے فرار کا کوئی رستہ باقی نہیں بچا جبکہ وزیراعظم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ ان دونوں خاندانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا۔

سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ منطقی اور قابل فہم ہے، محسوس ہورہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف شواہد نہایت ٹھوس اور ناقابل تردید ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بہت سے اہم اور ناقابل تردید شواہد پر مشتمل رپورٹ مرتب کی۔

ضرور پڑھیں   مولانا فضل الرحمان اب نوازشریف کوسیاسی آکسیجن دے رہے ہیں، فواد چوہدری

عمر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مسلسل کہتے آئے ہیں کہ ان دونوں خاندانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا، اب دونوں کے لئے فرار کا کوئی رستہ موجود نہیں، کرپٹ کردار اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں