82

پاکستان اسٹیل مل کی تیز رفتار بحالی کا فیصلہ،منصوبہ تیار

Spread the love

اسلام آباد : پاکستان اسٹیل مل کی بحالی مشیر تجارت کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسٹیل مل کو لیز پر حاصل کرنے کی خواہش مند کمپنیوں کے حکام بھی شریک ہوئے۔ روسی چینی کمپینوں کے علاوہ پاکستانی کمپنیوں کے حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت اسٹیل مل کی تیز رفتاربحالی چاہتی ہے۔حکومت مل کی بحالی کا پلان جلد مکمل کر لے گی۔اسٹیل مل کی بحالی کا طریقہ کار شفاف اور مسابقتی رکھا جائے گا۔ اسٹیل مل کی نجکاری کیلئے مشیر کی جلد تعیناتی کر دی جائے گی۔ رزاق داؤد نے کہا کہ حکومت اسٹیل مل کو نجی شعبے کے ساتھ مل کر چلانا چایتی ہے۔ اسٹیل مل کی لیز میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں مل کا معائنہ کر سکتی ہیں۔

ضرور پڑھیں   بچوں سے زیادتی اور قتل میں بااثر لوگ ملوث ہیں، عمران خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں