78

فلم ’باجی‘ ان لوگوں کیلیے جواب ہے جو کہتے ہیں میرا کیریئر ختم ہوگیا، میرا

Spread the love

لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں میرا فلمی کیرئیر ختم ہوگیا فلم ’باجی‘ ان کے لیے ایک جواب ثابت ہوگی۔

ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ میں نے ہمیشہ چیلنج سے بھرپور کرداروں کو ادا کرکے انجوائے کیا ہے اور فلم باجی نے مجھے اپنی صلاحیتوں کو مزید نمایاں کرنے کا موقع دیا ہے۔

میرا نے فلم کے حوالے سے کہا کہ میں اس فلم میں ایسی اداکارہ کا کردار ادا کر رہی ہوں جس کا دور زوال پذیر ہورہا ہوتا ہے لیکن اس کے ڈوبتے کیریئر کو ایک ہدایت کار سہارا دے دیتا ہے، میرا کردار بہت مشکل ہے جس کے کئی پہلو ہیں، یہ کردار بہت سوچ سمجھ کر تخلیق کیا گیا ہے جس میں زندگی کے احساسات اور جذبات کو سمویا گیا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ فلم کے ٹریلر کے بعد سے شائقین کا رد عمل نا قابل یقین ہے، مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ فلم زد زبان عام ہے اور شائقین فلم کی ریلیز کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، فلم باجی اُن لوگوں کے لیے ایک جواب ہے جو یہ سمجھتے تھے کہ میرا کیریئر ختم ہو گیا.

ضرور پڑھیں   علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات مسترد کردیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں