87

خاتون نے اپنے شوہر کو سزا دینے کے لئے برہنہ حالت میں گاڑی کی چھت پر بٹھا کر شہر کا چکر لگوادیا

Spread the love

بوگوٹا: جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو غیرعورت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر اس کی سزا کے طور پر شوہر کو برہنہ گاڑی کے اوپر بٹھا کر پورے شہر کا چکر لگواڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ کولمبیا کے شہر بارنکوئیلا میں پیش آیا ہے جہاں جیرو ورگس نامی یہ شخص ایک ہوٹل کے کمرے میں کسی عورت کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہا تھا کہ اس کی بیوی وہاں پہنچ گئی اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

رپورٹ کے مطابق جیرو نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر اپنی بیوی سے معافی مانگی جس پر اس کی بیوی نے شرط رکھ دی کہ اگروہ برہنہ گاڑی کے اوپر بیٹھ کر شہر کا چکر لگائے تو وہ اسے معاف کر دے گی۔ جیرو کھلے عام یہ شرمساری برداشت کرنے پر تیار ہو گیا اور برہنہ گاڑی کے اوپر بیٹھ گیا۔ اس کی بیوی نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور اسے پورے شہر میں گھماتی رہی۔ وہ جہاں سے گزرتی لوگ جیرو کو دیکھ کر ہکا بکا رہ جاتے اور اپنے موبائل فونز سے اس کی ویڈیوز بنانے لگتے۔ یہ ویڈیوز اس وقت پورے انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں اور دنیا بھر کے شوہر جیرو کے انجام سے سبق سیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں