172

اجے دیوگن کی 16 سالہ صاحبزادی اپنے دادا کے انتقال کے اگلے روز ایسی جگہ پہنچ گئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

Spread the love

ممبئی : بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی 16 سالہ صاحبزادی نائسا دیوگن کو اپنے دادا کے انتقال کے اگلے ہی روز بیوٹی سیلون جانے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

اجے دیوگن کے والد اور ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن کا پیر کے روز انتقال ہوا تھا ، شام 6 بجے ان کی ممبئی میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ گھر کے سربراہ کے دنیا سے چلے جانے پر گھر کے تمام افراد غم سے نڈھال نظر آئے جبکہ کاجول تو ایشوریہ رائے کے کندھے پر سر رکھ کر پھوٹ پھوٹ کر روتی بھی نظر آئیں لیکن کاجول کی صاحبزادی کو شاید اپنے دادا کے گزر جانے کا کچھ خاص غم نہیں ، اسی لیے وہ منگل کو بیوٹی سیلون پہنچ گئیں۔

ضرور پڑھیں   ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری

نائسا دیوگن اپنی دوستوں کے ساتھ بیوٹی سیلون پہنچی تھیں، سیلون سے وہ جیسے ہی باہر آئیں تو ان کی کچھ مزید سہیلیاں بھی باہر موجود تھیں جن سے انتہائی خوشگوار انداز میں مل کر وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئیں۔ سیلون کے باہر موجو بعض لوگوں نے نائسا کی تصاویر اور ویڈیوز بنالیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ نائسا کو اپنے دادا کے انتقال کے اگلے روز سیلون جانے پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں