57

کیا دپیکا پڈوکون حاملہ ہیں ؟ رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کر دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

Spread the love

ممبئی بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی حال ہی میں شادی ہوئی اور انہیں ان کے مداح بالی ووڈ کی نمبرون جوڑی قرار دے رہے ہیں۔اب دپیکا کے متعلق ایک اور افواہ گردش میں ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ان کے کچھ مداح کہہ رہے ہیں کہ دپیکاپڈوکون ماں بننے والی ہیں۔ وہ یہ بات کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں، یہ کسی کو معلوم نہیں۔ گزشتہ دنوں رنویر سنگھ نے دپیکا کی ایک تصویر سنیپ چیٹ کے معروف ’بے بی فلٹر‘ کے ذریعے پوسٹ کی جس میں دپیکا کم عمر لڑکی لگ رہی ہوتی ہے۔

رنویر سنگھ نے اس تصویر میں دپیکا کو ٹیگ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں لکھا تاہم ان کے مداحوں نے اس کا یہ مطلب لے لیا کہ شاید رنویر اور دپیکا کے گھر میں کوئی ننھی دپیکا آنے والی ہے۔ چنانچہ وہ اس تصویر کے نیچے کمنٹس میں مبارکباد دینے لگے۔ سری پال بھنسالی جین نامی صارف نے لکھا کہ ”مبارکباد سر، پلیز ان 9مہینوں میں دپیکا کا بہت خیال رکھیے گا۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں