47

پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑنا ہے تو آغاز وزیراعظم سے کیا جائے، بلاول

Spread the love

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں گداگروں کے خلاف مہم پر کہا ہے کہ اگر واقعی مہم چلانی ہے کہ اس کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم سے کیا جائے۔

ملک کے مختلف شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم جاری ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر گداگروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا جارہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ یہ غربت نہیں بلکہ غریب مٹاؤ حکومت ہے ، اگر واقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا مقصد ہے تو اس مہم کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم سے کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس ضمن میں ٹوئٹر پر اسلام آباد میں بھکاریوں کی گرفتاریوں کی دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں