68

سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Spread the love

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس سے 8 کلو ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ریلوے پولیس اور اسپیشل برانچ پر مشتمل ٹیموں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس سے 8 کلو ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسمگلرز نے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کے بریک پریشر ٹینکی کے خفیہ خانوں میں پیکٹ چھپا رکھے تھے، اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران ہیروئن برآمد کرلی اور متعلقہ بوگی اتروا کر باقی بوگیوں پر مشتمل سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت روانہ کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں   کچھ لوگوں کیلئے پہلے لاؤڈ اسپیکر بھی حرام تھا مگر اب پیارا ہوچکا ہے، فواد چوہدری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں