93

پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ عمران خان جیسا شخص ملک کا وزیراعظم بنا، حمزہ شہباز

Spread the love

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ عمران خان جیسا شخص ملک کا وزیراعظم بنا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک کو تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، کھانے پینے کی اشیا میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، دواؤں کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ گالیوں سے 22 کروڑ لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا، عمران خان کو کارکردگی بہترکرنا ہوگی یا معافی مانگ کر گھر جانا ہوگا، پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ عمران خان جیسا شخص ملک کا وزیراعظم بنا۔ سیاسی جماعتوں کومل کر بیٹھنا چاہیے ورنہ قوم معاف نہیں کرے گی، آج اپوزیشن جماعتیں اکٹھیں ہورہی ہیں جہاں ملکی معاملات پربات چیت ہوگی۔ آج جن چیزوں پر بات چیت ہوگی اس سے نواز شریف اور شہباز شریف کو آگاہ کریں گے۔

ضرور پڑھیں   ایل او سی پر بھارتی فوج کی آبادی پر فائرنگ سے ایک شہری زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں