55

وطن کی حفاظت کیلئے جذبہ اہم، بھارت کو پتا چل گیا ہوگا، دفتر خارجہ

Spread the love

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافہ خطے کو اسلحے کی دوڑ میں لے جانے کی کوشش ہے، مگر بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ بجٹ میں اضافے سے کچھ نہیں ہوتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی آزاد شہری تھی، اپنی مرضی سے بیرون ملک گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافہ خطے کو اسلحے کی دوڑ میں لے جانے کی کوشش ہے، مگر بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ بجٹ میں اضافے سے کچھ نہیں ہوتا، وطن کی حفاظت کیلئے جذبہ اہم ہوتا ہے، 27 فروری کو بھارت کو پتا تو چل گیا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اگر بھارت کی پیاس بھجتی ہے تو پاکستان روح افزا بھجوانے کو تیار ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانوں میں خالی عہدوں پر تقرریوں پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال پر گہری نظر ہے۔ پاکستان تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں