95

عدالت گھر مسمار کرنے کا حکم دے گی تو مستعفی ہوجاؤں گا، سعیدغنی

Spread the love

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے گھر توڑنے کے بجائے اپنے عہدے سے استعفی دینے کو ترجیح دوں گا۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عدالت کا ہمیشہ احترام کیا ہے، عدالت نے بلایا تو ضرور پیش ہوں گا۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے توہین عدالت سے متعلق سوال پر کہا کہ انھوں نے عدالت کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، میں آج بھی اپنے پرانے موقف پر قائم ہوں، عدالت نے اگر لوگوں کے گھر گرانے کا کہا تو عوام کو بے گھر کرنے کے بجائے مستعفی ہونا پسند کروں گا۔

سعید غنی نے کہا کہ عدالت نے لوگوں کے گھر توڑنے کا پابند کیا تو عدالت میں ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاؤنگا اور اپنا استعفی وزیراعلی مراد علی شاہ کے سپرد کردونگا۔

سعید غنی نے شہر میں صفائی ستھرائی کے سوال پر کہا کہ یہ کام ڈی ایم سیز کا کام ہے، سندھ حکومت بھی اپنی کوششیں کررہی ہے جلد صفائی ستھرائی کے معاملے کو حل کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں