42

(ق) لیگ کا پنجاب کی کمیٹیوں میں نمائندگی نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار

Spread the love

لاہور: مسلم لیگ (ق) کی جانب سے حکومت پنجاب کی کسی کمیٹی میں نمائندگی نہ ملنے کے باوجود بلدیاتی بل کی حمایت کے حقائق سامنے آگئے۔

مطابق بلدیاتی بل کے لیے حکومت پنجاب کی کسی کمیٹی میں مسلم لیگ (ق) کو نمائندگی نہیں دی گئی اور نہ ہی ان سے مشاورت کی گئی لیکن اس کے باوجود (ق) لیگ نے بل کی حمایت کی جس کے حقائق اب سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، چوہدری مونس الٰہی اور کامل علی آغا نے پارٹی اجلاس میں بل کی شدید مخالفت کی اور اس کے علاوہ (ق) لیگ کی بڑی تعداد میں رہنما بلدیاتی بل کے خلاف تھی لیکن پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی قیادت کو بل کی حمایت پر آمادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتحادی ہیں ہمیں یہ بل منظور کروانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے بل پاس ہونے کے بعد اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ بل منظور ہونے سے پہلے اس لیے خاموشی اختیار کی تاکہ بلیک میلنگ کا الزام نہ لگے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین نے آئندہ حکومتی معاملات میں مسلم لیگ (ق) کو مشاورت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں